ہنگو میں تین روزہ انسدادی پولیو مہم کے انتظامات مکمل

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہنگو میں تین روزہ انسدادی پولیو مہم کے انتظامات مکمل۔یونیسیف کے زیر اہتمام 94ایریا انچارجز کو پولیو فرائض کی ادائیگی کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل۔انسدادی پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پ 402ٹیمیں تشکیل دے کر 1لاکھ9ہزار بچوں کو پولیو قطرے پھلانے کے لئے تیار کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں سال 2016کی آخری این آئی ڈی تین روزہ انسدادی پولیو مہم کی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

19تا 22دسمبر تین روزہ مہم میں ایریا انچارجز کے فرائض کی انجام دہی کے 94عملہ کوعالمی ادارہ یونیسیف کے تربیتی ماہرین نے 4روزہ تربیت کا مرحلہ مکمل کر لیا ۔ڈی ایچ سی ایس او یونیسف طیب الرحمان اور پولیو پروگرام کے ڈسٹرکٹ سپر وائزر حاجی عبد الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں342موبائل،38فیکسڈ اور 22ٹرانزٹ ٹیمیں ،یونیسیف کے 10سوشل موبلائزر اور 75عارضی تحصیل منیٹرنگ آفیسرز کی موجودگی میں 94ایریا انچارجز کی نگرانی میں1لاکھ 9ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلانے میں خدمات پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو نہایت مہلک مرض ہے اور پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو پولیو کے خلاف جہاد میں بڑ ھ چڑ کر حصہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے علماء کرام ،والدین اور صحافی برادری اور علاقہ عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے پولیو عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :