بلوچستان بھر میں بارش کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ بارش کے بعد کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد ہوگیا کوئٹہ میں اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرات منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں منفی 4اور قلات میں منفی 5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین میں درجہ حرارت 01ژوب اور بارکھان میں 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت چمن توبہ اچکزئی اور دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری اور شدید ہواوں کے باعث موسم میں سردی کی لہر آئی ہے جو آئندہ 24گھنٹے تک برقرار رہے گی کوئٹہ شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :