کرپشن کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے‘نبیلہ حاکم

لیگ کا آئندہ الیکشن میں بری طرح ناکام ہو گی عوام دشمن حکمران کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،تحریک انصاف جماعت نہیں ایک نظریے کا نام ہے،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،الیکشن سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کو نعرے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں ،دھند نے واپڈا ،لیسکو اور پی ٹی سی کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ شہریوں کو گیس بھی نہیں مل رہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا شریف برادران لوڈشیڈنگ کے جن کو قابوب میں کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اس کی بنیادی وجہ نا اہل لوگوں کی تعیناتیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی جیسے نا اہل شخص کو واپڈ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ان کی تقریروں کا فوکس رانا ثناء اللہ ہی ہوتی ہیں ۔ان کوبیان بازی سے فرصت ملے توادارے کیطرف متوجہ ہونگے۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔2018تک بجلی بحران کا خاتمے کرنے والے حکمران مال بنائو پالیسی پر عمل کررہے ہیں ۔عوام کی شدید ذہنی ازیت کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن حکمرانوں کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ۔انہوں نے مزید کہا ن لیگ کا آئندہ الیکشن میں بری طرح ناکام ہو گی عوام دشمن حکمران کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :