Live Updates

ْحکمران اور ا ن کے حواری بغلیں نہ بجائیں ،پاناما لیکس پر جان نہیں چھوٹے گی ‘عبدالعلیم خان

افواج کے خلاف غداری کے مرتکب پرویز رشید کو دوبارہ مارکیٹ کرنا مضحکہ خیز ہے :قوم سے معافی مانگیں نا اہلوں کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ،کرپشن مکمل طور پر آشکار ہو چکی ہے ‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی پارٹی وفود سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران اور ان کے حواری بغلیں نہ بجائیں چیف جسٹس کی تبدیلی سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے ساری قوم جانتی ہے کہ پاکستان میں کرپشن ، ہارس ڑٹریڈنگ اور کمیشن مافیا کے بانی کون ہیں اور سیاست میں پیسہ کس نے متعارف کرایا ، نوازلیگ خاطر جمع رکھے پاناما لیکس پر ان کی جان نہیں چھو ٹے گی اور قومی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کر کے قومی فریضہ ادا کیا ہے جس سے کرپشن مکمل طورپر آشکار ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے قومی ادارے بھی کرپٹ مافیا کا حصہ بن چکے ہیں جس کے باعث کرپشن کو بے نقاب اور ختم کرنے کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے لیکن تحریک انصاف نا اہلوں کے خلاف ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھے گی اور ملک کو صاف اور شفاف نظام دینے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا عبد العلیم خان نے کہا کہ بادشاہ سلامت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے ا سی لیے افواج پاکستان کے خلاف غداری کے مرتکب شخص پرویز رشید کو دوبارہ مارکیٹ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ پلانٹڈ نیوز پر پرویز رشید قوم سے معافی مانگتے لیکن انہوں نے میاں صاحب کی صفائی پیش کرنے کا" فریضہ"ادا کرنے کو اولیت دی جو انتہائی مضحکہ خیز حرکت ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام اصل حقائق جان چکے ہیں اور وہ کسی قیمت پر آزمائے ہوئے میاں برادران کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات