چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا،اجلاس 36سینیٹرز کی درخواست پر طلب کیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالاکا اجلاس 15دسمبر بروزجمعرات کو طلب کر لیا،اجلاس 36سینیٹرز کی درخواست پر طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس 15دسمبر بروزجمعرات سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اجلاس 36سینیٹرز کی درخواست پر طلب کیا ہے۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :