سندھ کابینہ میں توسیع زیر غور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 11 دسمبر 2016 16:00

گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں توسیع زیر غور نہیں،کراچی جیسے بڑے شہر میں مسائل تو ضرور ہوں گے‘ امن و امان کی صوتحال بہتر کرنے ی کوشش کررہے ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں توسیع زیر غور نہیں ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی وطن واپسی کی تاریخ پر ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

مردم شماری نہیں ہوئی اس لئے کراچی کی آبادی کا کسی کو پتا نہیں۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں مسائل تو ضرور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مشکلات ضرور ہیں۔ وفاقی حکومت جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن بنائے ۔بلاول بھٹو کے چار مطالبات پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :