مختار وازہ کا شہید ماجد زرگر کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

اتوار 11 دسمبر 2016 15:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ قیموہ میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان ماجد زرگر کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختار احمد وازہ نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اس کی قربانی کو جدوجہد آزادی کا اثاثہ قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی کی ترقی کے خلاف نہیں لیکن ہم تنازعہ کشمیر کی قیمت پر اس کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ مسئلہ پورے جنوبی ایشیا میں غیر یقینیت کی بنیادی وجہ ہے اورجب تک اس تنازعے کو حل نہیں کیا جاتا ،خطے میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حریت فوم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے بھی ٹیلفون پر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔

متعلقہ عنوان :