راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،آتش بازوں اور پتنگ فروشوںکیخلاف کاروائی ،15 ملزمان گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 15:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،آتش بازوں اور پتنگ فروشوںکیخلاف کاروائی کرتے ہوئی15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے توصیف سی1680گرام چرس، تھانہ صد رواہ پولیس نے رستم سی1150گرام چرس، تھانہ نصیر آبادپولیس نے شدید سی210گرام چرس،رحمت سے 20لٹرکھلی شراب، تھانہ سٹی پولیس نے عبدالواحد سے 05لٹرکھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے سلمان سی10لٹرکھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے عمرسے 05لٹرشراب،تھانہ چونترہ پولیس نے جاوید سے 05بوتل شراب ، تھانہ کلرسیداں پولیس نے شفاقت سے 01عددپستول 30بورمعہ03روند،تھانہ وارث خان پولیس نے محبت سے 01عددپستول 30بورمعہ03روند،تھانہ صدرواہ رستم سے 01عددپستول 30بورمعہ05رونداور اشتیاق سے 01عددپستول 30بورمعہ04روند،تھانہ بنی پولیس نے عرفان اور یٰسین سے 125پتنگیں اور11عدد ڈوریں ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے الماس سے 22عدد ہوائیاں 20انار،تھانہ صادق آباد پولیس نے رضوان سے 10عدد انار02عدد ڈبے چائینہ پٹاخے برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :