مقبوضہ کشمیر ، نوجوانوں کو گرفتار ی کے بعد شہید اور پھرجلادیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 15:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے رہائشیوں نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فوجیوںنے ماجد زرگرنامی نوجوان کو ایک دوسرے نوجوان کے ساتھ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعددوران حراست شہید کیا جسکے بعد انکی لاشیں ایک گھر میں رکھ کر جلا دی گئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ شہید نوجوانو ں کی لاشیں ایک گھر میں رکھنے کے بعد وہاں ہر طرف گن پائوڑ ر چھڑک دیا گیا جس کے بعد مکان پر شدید فائرنگ کی گئیں جس کے باعث گھر میں آگ بھرک اٹھی اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں آگ میں جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئیں۔

لوگوں نے بھارتی فوج کی اس بہیمانہ کارروائی کی کسی عالمی ادارے کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔لوگوں نے کہا کہ ماجد زرگر اور دوسرے لڑکے کو جس سنگدلی کے ساتھ قتل اور جلایا گیا اس نے علاقے کے ہر فرد کو انتہائی رنجیدہ اور غم زدہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :