وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،ْپیپلزپارٹی کی رائل فیملی کام نہیں کرنے دے رہی ہے ،ْخواجہ سعد رفیق

پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہوگا، میڈیاسے بات چیت

اتوار 11 دسمبر 2016 14:40

کراچی(این این آئی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں مگرپیپلزپارٹی کی رائل فیملی انہیں کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت وزیراعلی سندھ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میسر نہیں ہر ماہ تھر میں سیکڑوں معصوم بچے غذائی کمی کا شکار ہر کر اپنے والدین کو ہمیشہ کے لیے روتا چھوڑ جاتے ہیں۔حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے طیارے کی تباہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںوفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جہاز پہلے سے ہی خراب تھا، جہازوں کے اڑان بھرنے سے قبل تکنیکی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے پی پی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے لوگوں نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور یہاں تجارتی منصوبے شروع کیے ہیں ورنہ آپ کی حکومت کے دوران کوئی تاجر پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :