کیا چیف جسٹس صاحب کو پہلے پتہ نہیں تھاکہ وہ ریٹائرہونے والے ہیں ،شوکت بسرا

بیگناہوں کو پھانسیاں، طاقتوروں کے مقدمات میں تاریخ پر تاریخ دینے سے عدلیہ کا اعتماد ختم ہو گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہاہے کہ کیا چیف جسٹس صاحب کو پہلے پتہ نہیں تھاکہ وہ ریٹائرہونے والے ہیں ،بیگناہوں کو پھانسیاںاور طاقتوروں کے مقدمات میں تاریخ پر تاریخ دینے سے عدلیہ کا اعتماد ختم ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہونے کے باوجود معزز چیف جسٹس نے خود کو پاناما لیکس پٹیشنز سننے والے بنچ میں کیوں شامل کیا کیا چیف جسٹس صاحب کو اندازہ نہیں تھاکہ پاناما لیکس جیسا پیچیدہ مقدمہ چند ماہ میں نہیں نمٹایا جا سکتا۔

شوکت بسرانے کہاک ہ پاناما لیکس پر مقدمہ کئی ماہ سے قوم کے اعصاب پر سوار ہے، اب جنوری کے بعد دوبارہ نئے سرے سے قوم کے اعصاب کا امتحان لیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ بیگناہوں کو پھانسیاںاور طاقتوروں کے مقدمات میں تاریخ پر تاریخ دینے سے عدلیہ کا اعتماد ختم ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی نے اپنے نادان دوستوں کو عدالت میں جانے سے اس لئے روکا تھا کہ وہاں انصاف نہیں ہوگا،اسی لئے چیئرمن بلاول بھٹونیجمہوری احتساب کا نعرہ لگایا ۔

متعلقہ عنوان :