تحریک انصاف نے پنجاب حکومت سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیلئے جہازکی خریداری سے متعلق تفصیلات مانگ لیں
پنجاب حکومت 200 کروڑ روپوں جیسی بھاری رقم ایوان کی منظوری کے بغیر کیسے خرچ کر سکتی ہے‘ عندلیب عباس کا سوالنامہ حکمران جماعت کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ پرویز خٹک کو سوالات بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
اتوار 11 دسمبر 2016 14:30
(جاری ہے)
ایک شخص کیلئے 200 کروڑ جھونکنے کی بجائے یہ پیسہ عوام کیلئے بہتر اور محفوظ جہاز خریدنے پر کیوں صرف نہیں کیا جاتا۔جب قومی ایئر لائین اربوں روپے کے سالانہ خسارے سے دوچار ہے تو وزیر اعلی کیلئے پر تعیش جہازکی خریداری پر 2 ارب روپے کیوں خرچ کئے جائیں ۔
دوروز قبل اے ٹی آر جہاز گرنے سے 47 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،پنجاب حکومت اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑانے پر کیوں بضدہیں۔کیاجہاز کی خریداری کیلئے صوبائی پیپرا 2009 پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 اور پیپرا قواعدوضوابط کا مناسب خیال رکھا گیا ہے۔عوام بوسیدہ اور ناقص ہوائی سفری سہولیات کے باعث حادثاتی اموات کا شکار ہورہے ہیں اور حکمران پر تعیش اللوں تللوں میں مصروف ہیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ غیر اخلاقی اور خلاف قواعد خریداری بلا جواز ہے جسے فوری ترک کیا جانا چاہیے ۔پنجاب حکومت آئین کے آرٹیکل 19-A اور پنجاب ٹرانسپیرنسی اور رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت مصدقہ معلومات فراہم کرنے کی پابند ہے۔14 روز کے اندر لگژری جہاز کہ خریداری سے متعلق تمام اہم سوالوں کے جواب فراہم کئے جائیں۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے بھی خیبر پختوانخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مختلف مدوں میں اخراجات اورخصوصاً پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرکے استعمال بارے سوالنامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت بتائے کہ عمران خا ن کس استعداد میں ہیلی کاپٹر کابے دریغ استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.