لندن کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت کی مکمل حمایت کا اعلان

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میںدہ جسٹس فائونڈیشن،کشمیرانسٹی چیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز اور ورلڈ کشمیر فریڈم مومنٹ نے لندن میں ایک کانفرنس کاا ہتمام کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں واقفیت رکھنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی ۔

کانفرنس کی صدارت جسٹس فائونڈیشن اورورلڈکشمیر فریڈم مومنٹ کے بانی ڈاکٹر ایوب ٹھاکر کے فرزند اور موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مزمل ایوب ٹھاکر نے کی۔ کانفرنس سے میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، غلام محمد صفی نے ٹیلیفون پر خطاب کیاجبکہ معروف مصنف اور کشمیر کی تاریخ لکھنے والے وکٹوریہ سکوفیلڈ،پروفیسر نذیر احمد شال، ساشا بٹ، شمیلہ محمود، رانا شمع نذیر اور فہیم کیانی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں عالمی سیاست کے پس منظر میں پاکستان ، بھارت اور کشمیرکے روابط، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ اور نئی نسل کی شمولیت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نفسیاتی اثرات،غیر قانونی بھارتی قبضہ اور انسانی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی اورخلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا قانونی طریقہ شامل ہیں۔ ورلڈ کشمیر فریڈم مومنٹ اور جسٹس فائونڈیشن نے مقبوضہ کشمیر میں موجود مشترکہ حریت قیادت کی مدد اور مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں اپنے آئندہ پروگراموں کابھی اعلان کیا جن 10مارچ2017ء کو ڈاکٹر ایوب ٹھاکرکا یادگاری دن منانا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :