انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے تمام اعلامیے کشمیریوں کیلئے بے سود ثابت ہو چکے ہیں، بھارت کشمیریوں کے تمام حقوق پائوں تلے روند رہا ہے، کشمیری مزاحمتی قیادت کی، اقوام متحدہ کے نام یادداشت

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں متحدہ مزاحمتی قیادت نے اقوام متحدہ کے نام ایک یادداشت میں عالمی ادارے کو یاد دلایا ہے کہ کشمیری عوام تاحال حق خود اردیت ، حق آزادی اور سیاسی و معاشی حقوق سے محروم ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنمائوں میر واعظ فاروق اور محمد یاسین ملک کے دستخطوں پر مشتمل یادداشت نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کو ای میل کی گئی۔

مشترکہ یادداشت میں کہا گیا کہ گو کہ عالمی ادارے نی10دسمبر 1948کے انسانی حقوق کے اعلامیے کے ساتھ ساتھ حق خود ارادیت، حق آزادی، انصاف، سیاسی ، معاشرتی اور معاشی حقوق کے بارے میں اور بھی متعدد قراردادیں اور اعلا میے پاس کر رکھے ہیںلیکن یہ تمام قراردادیں کشمیریوں کیلئے بے سود ثابت ہوچکی ہیں کیونکہ وہ حق ارادیت سمیت دیگر تمام حقوق سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

یاد داشت میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو حقوق دینے کے بجائے بھارت آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ، ڈسڑبڈ ایریاز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے ذریعے ان کے حقوق کی پائوں تلے روند رہا ہے۔ یاد داشت میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف جموںوکشمیر پر اپنے قبضے کوبرقرار رکھنے کے لیے ہزاروں کشمیریوں کو جبر ی طورپر لاپتہ، ہزاروں کو ماورائے عدالت قتل کیا جبکہ ہزاروں خواتین کی آبروریزی کی گئی۔

مزاحمتی قیادت نے لکھا کہ مقبوضہ علاقے میں دریافت ہونے والی ہزاروں اجتماعی گمنام قبرین بڑ تعداد میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا ثبوت ہیں۔ یاد داشت میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ روز بہ روز بڑھ رہا ہے اور حالیہ پانچ ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں 120سے زائد کشمیریوں کو قتل ، 20ہزار کے لگ بھگ کو زخمی جبکہ سینکڑوں کو پیلٹ بندوق کے ذریعے بصارت سے محروم کر دیا۔

یاد داشت میں کہاگیا کہ 13سے 80برس کی عمروں کے ہزاروں لوگوں کو اس دوران غیر قانونی طور پر جیلوں ، تھانوں ِ ِ ِاور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا گیاجبکہ اسکے ساتھ ساتھ تمام مزاحمتی رہنمائوں کو بھی گھروں اور جیلوں میں نظر بند کیا گیا۔ یاد داشت میں کہا گیا کہ اس ساری المناک صورتحال میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیںجو افسوسناک ہے لہذا کسی کو کشمیر یوں کے تحفظ کیلئے آگے آنا ہوگا جو اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہدکی پاداش میں وحشیانہ بھارتی مظالم کا شکا ر ہیں۔

مزاحمتی قیادت نے یاد داشت میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کو اب بھی اقوام متحدہ سے امید ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :