کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتارملزمان کی نشاندہی پر کی گئی، رینجرز ترجما ن

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) رینجرز نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بند گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 بی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے ایک بند مکان پر چھاپہ مارا، مکان کافی عرصے سے بند تھا اور چند ماہ قبل ہی اسلحے کو زمین میں دفن کرکے اس پر واش روم بنایا گیا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کاررروائی کے دوران 1 ہیوی مشین گن، 8 سب مشین گنز، 5 ایل ایم جیز، 4 جی تھری، 4 ایٹ ایم ایم رائفلز، 5 رپیٹرز، 6 ٹی ٹی پستول، 5 نائن ایم ایم اور 5 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :