وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اتوار کو ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

اتوار 11 دسمبر 2016 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اتوار کو ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس واقع پر گہرے افسوس میں ہے اور وہ ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کو مشترکہ کاوشوں سے ختم کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر طرح کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔