الیکشن میں کامیابی کے بعدغربت کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ایس ایم اییز کے سیکٹرپر خصوصی توجہ دی جائے گی، زبیر طفیل

اتوار 11 دسمبر 2016 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کی جانب سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعدغربت کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ایس ایم اییز کے سیکٹرپر خصوصی توجہ دی جائے گی جو معیشت کی ریڈھ کی ہڈی ہے۔

پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ 40 فیصد ہے جبکہ یہ تیس فیصد برآمدات اورکروڑوں افراد کو روزگار فراہم کرنے کا زریعہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سے اس شعبہ کے استحکام کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے جبکہ مراعات بھی لی جائینگی۔ زبیر طفیل نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اس وقت ملک میں تقریباً35 لاکھ ایس ایم ایز ہیںجن میں سے سب سے زیادہ65فیصد پنجاب میں اور سب سے کم 2 فیصد بلوچستان میں ہیں۔

۔ ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں بڑھتے اخراجات، ٹیکس سسٹم، توانائی بحران، مجموعی ماحول ، بعض پالیسیاںاور لیبر کے مسائل بھی رکاوٹ ہیں۔اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے اس شعبے کی فنانسنگ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیاجسکا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکااور اس شعبے کو دئیے جانے والے تقریباً تین کھرب قرضوں میں سے بہت سے ڈیفالٹ کی نظر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :