قومی ٹیم (آج) سے برسبین میں پریکٹس کریگی

ٹیسٹ میچ سے قبل 3ٹریننگ سیشن میں یاسر شاہ کی مکمل فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا ،ْ رپورٹ

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے کینز سے برسبین پہنچ گئی ہے ،ْ ڈے نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر سے شروع ہو گا ۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ،ْ ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ کی مکمل فٹنس کیلئے پر امید ہے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی (آج) پیر سے برسبین میں ڈے نائٹ پریکٹس کا آغاز کریں گے ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یاسر شاہ نے گزشتہ روز ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھاوہ تیزی سے کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پا رہے ہیں ،ْٹیسٹ میچ سے قبل 3ٹریننگ سیشن میں یاسر شاہ کی مکمل فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی انہیں پہلے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ کیا جا ئے گا ۔