امید ہے برسبین میں شروع ہونے والی سیریز میں اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر اسکیں گے ،ْ ملکی آرتھر

آسٹریلیا ایک بہترین کرکٹ ٹیم ہے ،ْ ان کنڈیشنز میں انہیں ہرانا بہت مشکل ہو گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ امید ہے برسبین میں شروع ہونے والی سیریز میں اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر اسکیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ امید ہے کہ وہ برسبین میں جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز میں اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرا سکیں گے ،ْہم بس ہر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں کے ساتھ یہاں آ کر جیتنا ایک بہترین امر ہو گا لیکن ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔ آسٹریلیا ایک بہترین کرکٹ ٹیم ہے اور ان کنڈیشنز میں انہیں ہرانا بہت مشکل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :