ترقیاتی کام الیکشن سے پہلے ختم کرناچاہتے ہیں ،ْمراد علی شاہ

رات کو دورہ کا پروگرام بنا ،ْمیئر سے درخواست کروں گا آئندہ دورے پر ساتھ آئیں ،ْگفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ان کی ہے اور وہ پورے سندھ کو اون کرتے اور ترقیاتی کام الیکشن سے پہلے ختم کرناچاہتے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیربلدیات جام خان شورو اور وزیراعلیٰ کے مشیر سعید غنی بھی انکے ہمراہ تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں ترقیاتوں کاموں کو دسمبر تک کام مکمل کرلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہر میں پانچ منصوبے شروع کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر کو ساتھ نہ لانے کی کوتاہی مانتے ہوئے کہا کہ رات کو دورہ کا پروگرام بنا ،ْمیئر سے درخواست کروں گا آئندہ دورے پر ساتھ آئیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا ،ْ آبی منصوبوں پر کام 4ماہ میں مکمل ہوگا۔ ترقیاتی کام آئندہ عام انتخابات سے پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہر کی آبادی 2کروڑ سے زائد ہے،مردم شماری ہوگی تو صحیح پتہ چل سکے گا۔بلدیاتی اداروں کو جو مدد چاہیے ضرور فراہم کروں گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کسی کے اختیارات نہیں لے رہا ہے ،ْخواجہ سعد رفیق میرے حوالے سے بات نہیں کرسکتے۔ امید ہے ن لیگ کی حکومت کو جمہوری طریقہ سمجھ آجائے

متعلقہ عنوان :