Live Updates

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے کسی معقول بات کی توقع نہیں ،ْ خواجہ آصف

سوشل میڈیا پر گالیاں نکالنے کو سیاست نہیں کہتے ،ْ سپریم کورٹ پر اعتماد نہ کر نا آئین کی خلاف ورزی ہے ،ْگفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے کسی معقول بات کی توقع نہیں ،ْسوشل میڈیا پر گالیاں نکالنے کو سیاست نہیں کہتے ،ْ سپریم کورٹ پر اعتماد نہ کر نا آئین کی خلاف ورزی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمر ان خان سے منطقی بات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی وہ اپنی بات سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گالیاں نکالنے کو سیاست نہیں کہتے۔ ہم نے سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کیا ہے اس پر اعتماد نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کا عظیم ورثہ ہے اس کا زندہ رہنا وفاق کیلئے ضروری ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کو ٹریننگ دینے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ میثاق جمہوریت پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ پاناما لیکس کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران تھا جو کافی حد تک حل ہوچکا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :