پاکستان کو کوئی انتشار اور افراتفری کی طرف نہیں دھکیل سکتا ،ْاپوزیشن کو 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے ،ْاحسن اقبال

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کوئی انتشار اور افراتفری کی طرف نہیں دھکیل سکتا ،ْاپوزیشن کو 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو 2018 ء کے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے ،پاکستان کو کوئی انتشار اور افراتفری کی طرف نہیں دھکیل سکتا،قومی ادارے مضبوط ہو رہے ہیں،ملک میں سیاسی استحکام جڑیں پکڑ رہا ہے ،ْپاکستان کوابھرتی معیشت کے طورپرپہچاناجا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 5برسوں میں پاکستان وسطی ایشیا سے جڑ جائیگا ،ْروس سمیت وسطی ایشیا کے ممالک اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ،اپوزیشن کو 2018 کے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے ،قومی ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام جڑیں پکڑ رہا ہے ،ْ پاکستان کو ابھرتی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ،پاکستان کو سی پیک کی بدولت دنیا میں نئی شناخت حاصل ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :