شبقدر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) شبقدر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف سی کا قافلہ مہمند ایجنسی جا رہا تھا کہ شبقدر میں ڈھنڈو پل کے قریب دھماکہ ہو گیا پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ،ْ گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا

متعلقہ عنوان :