میتوں کی تصدیق اور ورثاء کو حوالگی کا عمل 17 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا ،ْ ایڈمنسٹریٹر پمز ہسپتال

آئندہ ایک دو روز میں باقی افراد کی جانب سے بھی سیمپل مل جائیں گے ،ْ ڈاکٹر الطاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

میتوں کی تصدیق اور ورثاء کو حوالگی کا عمل 17 دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پمز ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف نے کہا ہے کہ ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور امید ہے ورثاء کو حوالگی کا عمل 17 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ میتوں کی تصدیق ڈی این اے، انگلیوں اور دیگر علامات سے کی جا سکتی ہے ،ْ شناخت کا ایک طریقہ کار دانتوں کے ذریعے بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے طیارہ حادثے میں کسی کا چہرہ بھی سلامت نہیں تھا اور ڈی این اے کے ذریعے ان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پمز میں 45 میتیں لائی گئی تھیں جن میں سے 9 کی تصدیق ہو گئی ہے اور باقیوں کی شناخت کا کام جاری ہے جس کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام لاشیں ایک ہی سردخانے میں موجود ہیں جہاں ان کی حفاظت کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اب تک چینی باشندے کے بھائی اور ایک اور مسافر کے ورثاء کی جانب سے سیمپل ملا ہے تاہم امید ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں باقی افراد کی جانب سے بھی سیمپل مل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :