خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن ،ْ 5 ملزموں سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 14:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) شکار پور کی تحصیل خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن کے نتیجے میں 5 ملزموں سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ، ۔

(جاری ہے)

شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا ،ْ آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی لی ،ْپولیس نے 5 مطلوب ملزمان سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،ْ ایس ایس پی شکار پور عمر طفیل کے مطابق 12 ربیع الاول پر امن کو برقرار رکھنے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کی جس میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان سمیت 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل اور 2 بندوقیں برآمد ہوئیں -

متعلقہ عنوان :