کامونکی: روٹی پکانے میں تاخیر پر نشئی نے سر میں ڈنڈا مار کر بیوی قتل کر دی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) روٹی پکانے میں تاخیر پر نشئی خاوند نے بیوی کے سر میں ڈنڈا مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا، بتایا گیا ہے گلی نمبر 19محلہ فیصل ٹائون کے رہائشی شبیرانصاری رکشہ ڈرائیورنے جو مبینہ طور پر نشے کا عادی بتایا گیا ہے نے گذشتہ دوپہر دوبجے روٹی پکانے میں دیر کرنے پر مشتعل ہوکر 35سالہ بیوی عظمیٰ بی بی کو سر میں ڈنڈا دے مارا جو شدید دماغی چوٹ کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئی، سٹی پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مقامی سرکاری ہسپتال پہنچادی ملزم فرار ہوگیا،مقتولہ دوبیٹے اور دو بیٹیوں کی ماں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :