بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردوں کی پیوندکاری کا آپریشن

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردوں کی پیوندکاری کا آپریشن آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کامیاب ہو گیا، یہ آپریشن تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم نے 14 گھنٹے سے زائد وقت لگا کر مکمل کیا۔

(جاری ہے)

بھاتی وزیر خارجہ کو آپریشن کے بعد 20 دن تک ہسپتال میں خصوص نگہداشت میں رہنا پڑیگا، واضح رہے کہ 67 سالہ سشما سوراج شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی مریض ہیں۔ انکے گردے 7 نومبر کو فیل ہو گئے تھے تب سے اب تک انکا ڈائلسز چل رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :