مصر:فوجیوں کے قتل میں ملوث شدت پسند کی سزائے موت کی توثیق

ملزم عادل جبار پر 2013 میں ایک بم دھماکے میں 25 فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

قاہر ہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپیل کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں قید ایک شدت پسند مبلغ عادل جبارہ کی سزائے موت کے خلاف دی گئی اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ عدالتی توثیق کے بعد کسی بھی وقت سزا پرعمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم عادل جبارہ پر الزام ہے کہ اس نے اگست 2013ئ کو شمالی سینائ گورنری میں رفح کے مقام پرایک بم دھماکے میں 25 فوجیوں کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اپیل کورٹ نے دوسری بار عادل جبارہ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس کو فوجی عدالت کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ عادل الجبارہ کی سزائے موت پرنظرثانی کی درخواست اپیل کورٹ میں دی گئی تھی جس پر عدالت نے ملزم کے از سرنو ٹرائل کا حکم دیا تھا۔عادل جبارہ پر شمالی سینائ میں 25 فوجیوں کے قتل کے علاوہ قاہرہ، الشرقیہ گورنری، بلبیس شہر میں فوجیوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گرد تنظیم’القاعدہ‘ کے لیے مخبری جیسے الزامات عاید کیے گئے

متعلقہ عنوان :