دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور کے یونٹس ٹرپ کر گئے ، مختلف اضلاع میں بجلی بند

بجلی پیدا کرنے والے تمام یونٹس بند ہونے سے اندرون سندھ ، بلوچستان سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ، یونٹ نمبر تین کو بحال کرنے کی کوششیں جاری

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ملک کا سب بڑا بجلی گھر دھند کے باعث ٹرپ کر گیا ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کو گڈو سے بجلی کی فراہمی معطل ، یونٹس کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملک کا سب سے بڑا بجلی گھر گڈو تھرمل پاور ہائوس دھند کے باعث ٹرپ کر گیا ہے جس کے باعث بجلی پیدا کرنے والے تمام یونٹ بند ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونٹ بند ہونے سے اندرونی سندھ بلوچستان سمیت ملک دیگر علاقوں کو گڈو سے بجلی فراہمی معطل ہو گئی ہے گڈو تھرمل پاور ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث گڈو پاور پلانٹ کے تمام یونٹ بند ہوگئے ہیں۔ یونٹ نمبر تین کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ گڈو پاور ہائوس سے نیشنل گریڈ کو اس وقت تقریبا 650 میگاواٹ بجلی مہیا کی جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک دھوپ نہیں نہیں نکلتی گڈو تھرمل پاور ہائوس کے یو نٹس بحا ل نہیں ہو سکتے

متعلقہ عنوان :