با اثر ممالک نے اقوام متحدہ کو یرغمال بنا رکھا ہے، صدر تحریک کشمیر یورپ

مقبوضہ کشمیر میںبھارت ظلم اور بربریت کی داستانیں رقم کر رہا ہے اقوام متحدہ اپنے فیصلوں پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کرا سکا، محمد غالب

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام کے مقاصد انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا مظلوم اور محکوم قوموں کو غاصب قوتوں سے آزادی دلانا تھا جس میں عالمی امن کا یہ ادراہ بُری طرح ناکام ہوا ہے کسی کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہوتا چند با اثر ممالک نے اس کو یرغمال بنا رکھا ہے مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے بھارت ظلم اور بربریت کی داستانیں رقم کر رہا ہے اقوام متحدہ اپنے فیصلوں پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں کرا سکا انسانی حقوق کی جس طرح پامالیاںہو رہی ہیں تاریخ میں اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی مگر دنیا کی مسلسل خاموشی کی وجہ سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل اگر کشمیریوں کو انصاف مل جاتا تو اتنی بڑی تعداد میں جانیں ضائح نہ ہوتی برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت نے جس طرح فوجہ دہشت گردی کی آج کشمیر کے جو حالات ہیں انہیں جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے اس سے عالمی امن کے علمبرداروں سے مایوسی ہوتی جا رہی ہے اور دنیا کے امن کو شدید خطرہ پید ہوتا جارہا ہے۔

محمد غالب نے کہا کہ 10دسمبر کا دن ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے مگر انسانوں کا قتل عام جارہی رہتا ہے مظلوم کی آواز فریاد سننے اور طاقتور ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں اور اور اس طرح انسانیت کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کو اگر روکا نہ گیا تو پھر جنگ اول اور دوم جیے تباہ کن حالات سے دو چارہونا پڑے گا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ماضی سے سبق حاصل کیا جائے اور انصاف کے دروازے کھولے جائیں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو۔ ۔

متعلقہ عنوان :