جشن عید میلاد النبی آ ج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ؐ کے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے سیرت النبی ؐ کے موضوع پر ملک بھر میں سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) آقائے دوجہاں ،محبوب خدا حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن عید میلاد النبی ؐ آ جپیر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ،چاروں صوبوں،شمالی علاقہ جات ،گلگت و بلتستان،جنوبی پنجاب کے شہروںملتان،وہاڑی،بہاولپور،خانیوال،جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،میاں چنوں،کبیروالا،دنیا پور،لودھراں،مظفرگڑھ،ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ؐ کے بڑے بڑے جلوس نکالے جائیں گے سیرت النبی ؐ کے موضوع پر ملک بھر میں سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل حمد و نعت کا اہتمام کیا جائے گا مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ملک بھر میںمساجد ،گلی محلوں، گھروں ،سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو خوبصورت جھنڈوں سے مزین کیا گیا ہے جبکہ رات کوبازاروں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ سرکاری سطح پر12ربیع الاوّل کے روز دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی سے ہو گا نماز فجر کے موقع پر ملک کی سلامتی ،خوش حالی اور امت مسلمہ کے اتحاد وسربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبات میں جلسے جلوس اور محافل نعت منعقد ہوں گی میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے جس میںلاکھوں عاشقان رسول ؐ شرکت کرکے سرکار دوعالم حضرت محمد ؐ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کریں گے اور دن بھر ہر جانب درود و سلام کی صدائیںگونجیں گی چاروں صوبائی دارالحکومتوں میںسیرت کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

مساجد،سرکاری و نیم سرکاری اداروں پر چراغاں کیا جائے گاگھروں ،دفاتر،گلیوں،سڑکوں،بازاروں اور مارکیٹوں کو آرائشی بینروں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا مذہبی تنظیموں کی جانب سے حسن قرات اور حسن نعت کے مقابلے ہوں گے۔عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جہانیاں میںمرکزی جامع مسجد جیلانی مرکزی چوک ،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت تحصیل بھرسے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے سینکڑوں عاشقان رسول ؐ شرکت کریں گے یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اس روز عام تعطیل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :