بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا ،ممبر کشمیر کونسل

اسلامی ممالک کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے،میر یونس

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے اقوام متحدہ کی خاموشی عالمی برادری کی بے بسی اور اسلامی ممالک کی جانب سے مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بربریت نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے اپنے ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کا خود دہشتگرد ترین ملک ہے بھارتی پولیس اور فورسز نے مورن پلوامہ اور اجس چلو کال پر بریک لگاتے ہوئے شبانہ چھاپوں کے دوران35نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں70افراد زسے زائد زخمی ہوئے ۔

اس دوران مورن،بابہ گنڈ ، حسن پورہ بجبہاڑہ،اجس،بانڈی پورہ،ماچھو چاڑورہ کے علاوہ کپوارہ کے کئی مقامات پر سنگباری و جوابی سنگباری کے علاوہ ٹیر گیس گولوں کی گونج سنائی دی جو کہ بھارت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مظلوم کشمیری 155ویں روز سے بھارت کے ظلم و بربریت کا سامنا کررہیںہیں جبکہ یہ دنیا میں پہلا واقع ہے کہ 155روز سے کرفیو کے باوجود تحریک آزادی میں کمی نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

ماچھوہ اور اجس کے لوگوں نے فورسز پر توڑ پھوڑ اور بستیوں میں بے تحاشا شلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی میں155ویں روز بھی ہڑتال رہی جس کے دوران دکان،تجارتی و کارباری مراکز اور اسکول مقفل رہے تاہم سڑکوں پر نجی گاڑیوں کے علاوہ جزوی طور پر مال و مسافر بردار ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی جبکہ میر یونس نے کہا کہ عوام کے جذبے اور تحریک آزای میں کمی کے بجائے تیزی آرہی ہے انشاء اللہ و ہ دن دور نہیںجب کشمیر سے بھارتی افواج کو باہر نکال کر کشمیری سکھ کا سانس لیں گے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے دعا گوہ اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صفحہ اول پر کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے خود کہا تھا کہ اگر کشمیریو ں کے حقوق کے لئے کشمیر پر 100سال تک جنگ لڑنی پڑی تو لڑیں گے مگر کشمیر پر کوئی سودہ بازی قبول نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :