ہارون آباد گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کے نازک اعضاء پر تیزاب پھینک دیا

حالت غیر ہونے پر بیوی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل‘پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاوند کو گرفتارکر لیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ہارون آباد گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کے نازک اعضاء پر تیزاب پھینک دیا ۔حالت غیر ہونے پر بیوی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاوند کو گرفتارکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 143سکس آر اضافی بستی میں 2بچیوں کی ماں مسمات راحیلہ بی بی کے خاوند طاہر محمود نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر اُس کے نازک اعضاء پر تیزاب پھینک دیا ۔

۔

(جاری ہے)

جس کے باعث راحیلہ بی بی کی حالت غیر ہو گئی اور خاوند نے گھر ہی میں محبوس رکھا ۔زخم زیادہ خراب ہونے پر خاوند نے اپنی بیوی راحیلہ کو چک 69فور آر میں ماں باپ کے گھر چھوڑ آیا جبکہ دونوں بیٹیاں اپنے پاس رکھ لیں جس پر راحیلہ کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کرکے مقامی تھانے کو اطلاع دے دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وقوعہ سے چار روز قبل ہی راحیلہ بی بی کا بڑے آپریشن کے ذریعے دوسری بچی پیدا ہوئی تھی۔ مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کرلیا ہے اور زیر دفعہ 336/Bمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :