لکی مروت‘تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میر اعظم مچن خیل کے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میر اعظم مچن خیل کے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا زخمی ہوگیا۔ زخمی کو بنوں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈڈیوالہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق لنڈیوہ کے قریب پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان زاکم اور ناظم ولد حکیم خان نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے گلفراز خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا فریداللہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان پرانی رنجش چلی آرہی ہے۔ پولیس نے میر زاکم اور ناظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :