مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 دسمبر کو طلب کرلیاگیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس15 دسمبر کو طلب کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے سات نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی ،ْایجنڈے میں اہم ترین معاملہ ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کا ہے جس کی سمری منظوری کیلئے صوبوں کے سامنے رکھی جائے گی۔