عدن ،ْ پاک بحریہ نے 41قیمتی جانوں کو بچایا

ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 نے کیا ہے ،ْترجمان پاک بحریہ

اتوار 11 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاک بحریہ کے جہاز نے خلیج عدن میں41 قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا ہے ،ْترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کثیر الملکی ٹاسک فورس 151 نے کیا ہے اس کی کمان پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس شمشیر خلیج عدن میں قزاقوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔ترجمان کے مطابق ڈوبنے والی یمن کی کشتی میں60 افراد سوار تھے اور باقی افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رہا