جازان: سر ڈھانپ کر نہ آنے والی سکول طالبہ کو پرنسپل نے سکول سے زبرستی نکال دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:10

جازان: سر ڈھانپ کر نہ آنے والی سکول طالبہ کو پرنسپل نے سکول سے زبرستی ..

جازان:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،11دسمبر2016): جازان کے علاقے میں قائم ایک سکول کے پرنسپل نے ایک طالبہ کو سر نہ ڈھاپنے پر سکول سے نکال دیا ،تفصیلات کے مطابق سکول پرنسپل نے ایک سکول طالبہ کو اس لیے نکال دیا کیونکہ اس نے عبایہ تو پہنا تھا مگر اس نے اپنا سر نہیں ڈھانپا تھا ۔سکول پرنسپل نے جیسے ہی اس طالبہ کو دیکھا اسی وقت اسے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

متعدد طالبات کا کہناہے کہ پرنسپل نے انہیں سختی سے کہا ہے کہ وہ عبایہ پہنیں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔ پرنسپل سے پوچھنے پر اس کا بھی یہ جواب تھا ۔ایک شہری نے طالبہ کو نکالتے دیکھ کر اس واقعہ کی ویڈیو بنائی اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی ۔جس کے بعد صارفین کی کثیر تعداد نے پرنسپل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔وزارتِ تعلیم کے اعلی ٰ حکام سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی اپنے ردِعمل دیں گے ۔