رانی کی بیٹی ’’ادیرا‘‘ کی پہلی تصویر اور ممتا سے بھرا خط منظرعام پر

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)سانولی سلونی بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرنے حال ہی میں بیٹی کی پہلی سالگرہ پر اس کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔رانی ہمیشہ اپنی بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھتی تھیں مگرگزشتہ روز ادیرا کی پہلی سالگرہ پر بالاخر برف پگھلی۔

(جاری ہے)

رانی نے ننھی پری کی تصویر شیئرکرتے ہوئے ماں بننے سے متعلق تجربے اور اپنے احساسات پر مشتمل بہت خوبصورت اور جذباتی پیغام دیا جو تمام والدین کیلئے پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔فلمساز ادیتہ چوپڑا اور رانی مکھر نے بیٹی ’’ادیرا ‘‘ کا نام بھی اپنے ناموں سے منتخب کیا ہے۔ رانی نے اپنی خوشگوار اددواجی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ، ’’میں ادیرا سے بہت پیار کرتی ہوں کہ اس کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتی۔ میری زندگی بہت ہی خوشگوار انداز میں تبدیل ہو چکی ہے۔ بچہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے جینا چھوڑ کر اپنے بچے کیلئے جیتے ہیں۔ میں نہ رات کو سو سکتی ہے نہ دن کو۔