دنیا کی انوکھی مخلوق سپائیڈر مین کی پردہ سکرین پر واپسی 7 جولائی کو ہو گی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) فکشن کی دنیا کا انوکھا کردار پھرحرکت میں آگیا، اسپائیڈر مین گھر لوٹ آیا۔ جس کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم اسپائیڈر ہوم کامنگ کی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔ سپرہیروز کی دنیا کا اسپائیڈرمین پھرپردے پرآرہا ہے، تاہم اس دفعہ یہ کردار ٹام ہالینڈ نبھارہے ہیں۔فلم کی ابتدائی جھلکیاں جاری کی جاچکی ہیں، کہانی کیا ہی" جرائم کا خاتمہ ہے اور اسپائیڈرمین کے کرتب " ہیں، یہ فلم سات جولائی کو سینما کا رخ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :