فلم ’’کولائڈ‘‘کانیا ٹریلر جاری‘ فلم 3 فروری کو ریلیز کی جائیگی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن -جرمن فلم کولائڈ (Collide)کانیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے لیکن پھر اسے اس دلدل سے نکلنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ، فیلیسیٹی جانز، اینتھونی ہوپکنز، بین کنگزلے اور مائیکل ایپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جول سلور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 3فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :