پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘نر ما

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء)اداکارہ و ماڈل نرما نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اناڑی اور جاہل پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پرموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے ملک میں سید نور ، حسن عسکری ، جونی ملک اور فیصل بخاری جیسے منجھے ہوئے باصلاحیت لوگ موجود ہیں مگر فنانسروں کی شدید کمی کے باعث زیادہ تعدادمیں پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے‘ سینما گھروں کو بھی گرا کر شاپنگ پلازوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا فنانسر فلم بنانے کی ہمت نہیں کرتا ۔