پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں‘علائیکہ

اتوار 11 دسمبر 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) نامور ماڈل علائیکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لئے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علائیکہ نے کہا کہ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیںجو کامیاب جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :