جدہ: 13دسمبر سے سعودی کرنسی میں‌تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:58

جدہ: 13دسمبر سے سعودی کرنسی میں‌تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا

ریاض : (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،11دسمبر216): سعودی حکومت نے اپنی کرنسی تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا، جس کے بعد سعودی عرب میں نئے کرنسی نوٹ 13 دسمبر کو متعارف کرائیں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 13دسمبر کو نئے کرنسی نوٹ متعارف کرا ئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نئے نوٹوں کو متعارف کروانے کے لئے سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کواٹرز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

نئے کرنسی نوٹوں میں استعمال کی جانے والی دھاتی تار، لوگو، تصاویر اور ان کی بناوٹ میں استعمال کئے جانے والے کاغذ کے متعلق تفصیل سے بتایا جائے گا۔ مقامی اخبارات کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں پر مکہ، مدینہ کی عظیم مساجد اور مختلف یادگار عمارات کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں، جس سے سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کی عکاسی ظاہر کرتی ہے .