ْوزیر اعلیٰ صوبے کو کرپشن اور جعلسازی سے پاک بنا نے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں ‘راناارشد

صوبہ بھر میںالیکٹرنک اشٹامپ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا ،94تحصیلوںمیں لاکھوں کی تعداد میں اشٹامپ پیپرز جاری ہو چکے ‘ مشیر وزیراعلیٰ

اتوار 11 دسمبر 2016 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ صوبے کو کرپشن اور جعلسازی سے پاک بنا نے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ جعلساز اور فراڈلوگوں کو اپنی ان مذ موم عزائم پر کڑی سے کڑی سزا دی جا سکے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میںالیکٹرنک اشٹامپ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔اب تک 5ڈویژنوں لاہور، ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی اور بہاولپور کی 94تحصیلوںمیں لاکھو ں کی تعداد میں اشٹامپ پیپرز جاری ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ اشٹامپ پیپرز کا حصول بہت آسان ہے۔یہ پنجاب بنک کی تمام شاخوں سے با آسانی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :