پاکستان کی استنبول دھماکوں کی مذمت ،ْحکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،ْ دفتر خارجہ

یقین ہے ترکی کے امن ،ْ استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،ْ ترجمان کا بیان

اتوار 11 دسمبر 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے دہشتگردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،ْ یقین ہے ترکی کے امن ،ْ استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ہم استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں جن میں 27پولیس اہلکار وں اوردو شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور 167زخمی ہوئے ۔بیان کے مطابق پاکستان دہشتگردی کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے ،ْ ہماری دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں ہم ترکی کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیںاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس اعتماد کا عادہ کرتے ہیں کہ ترکی کے امن ،ْ استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ہمیں کوئی شعبہ نہیں کہ ترکی کے برادر عوام دہشتگردی کی لعنت کو اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ فیصلہ کن شکست سے دو چار کرینگے اور امن سلامتی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔