پنجاب اور اسلام آباد کی فی میلز کا دورہ پشاور میوزیم

اتوار 11 دسمبر 2016 12:30

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے پنجاب اور اسلام آباد کی مختلف فی میلز نے پشاور میوزیم ‘ گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کا دورہ کیا‘ جنرل منیجر ٹورازم کارپوریشن محمدعلی سید‘ ریسرچ آفیسر نواز الدین صدیقی ‘ ڈاکٹر مومنہ خیال اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے تین روزہ ثقافتی کاروان پنجاب اور اسلام آباد سے ٹیکسلا‘پشاور ‘تخت بھائی اور سوات کے دورے پر روانہ ہوا‘ کاروان کوپشاور میوزیم ‘گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس سے متعلق بریفنگ دی گئی‘ میوزیم انتظامیہ نے شرکاء کو بتایاکہ میوزیم میں 14ہزار 156سے زائد نوادرات ‘ مجسمے اور سٹوپہ موجود ہیں ‘ پشاور میوزیم انگریز دور حکومت میں 1906ء میں قائم ہوا ملک بھر میں سب سے زیادہ ثقافتی آثار قدیمہ ‘نوادرات صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ان کو محفوظ بنانے کیساتھ ساتھ نئی سائٹس کی بھی چھان بین کی جائے فی میلز نے پہلے روز ٹیکسلا‘ حولیاں‘ خانپور ڈیم ‘ جناوالی ڈھیری‘ نکڑہ بنگلہ کا دورہ کیااس موقع پر جی ایم محمد علی سید نے کہاکہ پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر وتفریح سمیت ان کی معلومات فراہم کرنے کا مقصد صوبہ میں موجود آثار قدیمہ بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :