ضلعی انتظامیہ کی بے بسی اور نااہلی کے باعث آزادکشمیر بھر میں غیر ریاستی افراد کے ڈیڈ لائن کو 20دن باقی جبکہ انخلاء کا عمل شروع نہ ہوسکا

اتوار 11 دسمبر 2016 12:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کی بے بسی اور نااہلی کے باعث آزادکشمیر بھر میں غیر ریاستی افراد کے ڈیڈ لائن کو 20دن باقی جبکہ انخلاء کا عمل شروع نہ ہوسکا 25ہزار سے زائد خاندان آزادکشمیر میں موجودہیں جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے کوئی عمل شروع نہ کرسکے عوام علاقہ میں افغانیوں کی موجودگی کے باعث پہلے ہی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اگر ا س مرتبہ ضلعی انتظامیہ یا حکومت غیر ریاستی افغانیو ں کو ضلع بدر نہ کیا تو اہلیان مظفرآباد شدید احتجاج کرکے افغانیوں کو جبرا ضلع بدر کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں گے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلا ن کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہے آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں غیر ریاستی افغانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ مزید داخلے کا سلسلہ جاری ہے حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 31دسمبر کی آخری تاریخ دی گئی تھی مگر اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی نااہلی او ر بے بسی کے باعث ابھی تک کوئی افغانی ضلع بدر نہ ہوسکا جبکہ اس وقت 25ہزا ر سے زائد خاندان مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں موجودہیں کیا افغانیوں کے لئی31دسمبر آخری ڈیدلائن ہوگی یا پھر ماضی کی طرح اس بار بھی حکومت اور انتظامیہ اپنے گھٹنے ٹیک دیں گے جوکہ سوالیہ نشان ہی