بھارت، چھتیس گڑھ پنچایت نے گاندھی جی کو نوٹس جاری کردیا

پنچایتی حکم گاندھی کو بدنام کرنے کی سازش،وزیراعلیٰ نوٹس لیں ورنہ احتجاج کریں گے،کانگریس کا ردعمل

اتوار 11 دسمبر 2016 12:20

بھارت، چھتیس گڑھ پنچایت نے گاندھی جی کو نوٹس جاری کردیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی پنچایت نے عمارت کی غیر قانونی تعمیر پر گاندھی جی کو نوٹس ایشو کر کے تمام دستاویزی ثبوتوں کے ہمراہ 7دن میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

کانگریس نے پنچایتی حکم کو گاندھی جی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے، پنچایت کی افسر نیتو اگراوال کے خلاف وزیراعلیٰ کو شکایت بھیج دی ہے۔کانگریس نی3 دن کے اندر کارروائی نہ ہونے پر احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :