صومالیہ میں پولیس چوکی پر الشباب جنگجوئوں کا حملہ،دواہلکار ہلاک

اتوار 11 دسمبر 2016 12:20

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے ایک کار خود کش بم دھماکے میں کم ازکم دوپولیس اہلکار مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ایک چیک پوائنٹ پر کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق صومالیہ میں فعال شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجووں کی اِس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :