کینیامیں ٹینکر بے قابو ہوکر متعددگاڑیوں پر چڑھ دوڑا،40افرادہلاک

کیمیکل گیس سے بھرے ٹینکرکی ٹکر کے بعدآگ بھڑک اٹھی،10زخمی ہوئے،نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ

اتوار 11 دسمبر 2016 12:20

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) کینیا کے شہر نیروبی کے قریب ٹریفک حادثے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹینکر کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا کہنا تھاکہ ٹینکر جو نیروبی سے نیواشا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

کیمیکل گیس سے بھرا ہوا ٹینکر جو بے قابو ہو کر شاہراہ پر معتدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج کر جارہا ہے، جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :